لیہ(صبح پا کستان) پولیس کی سال 2016 ء کی کارکردگی ،3486درج ہونے والے مقدمات میں 4723ملزمان گرفتارکرکے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکاروائی 400مقدمات درج کرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،947مجرمان اشتہاری،204عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے ،1099افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی قلیل مدت میں انقلابی اقدامات ،عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام امن کیلئے غیرروائتی اندازمیں کام کیاگیا،پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کو بھرپور فروغ دیاگیا، کمیونٹی پولیسنگ اورپولیس آفیشلزکی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات ،سماج دشمن عناصر کے خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس آفیشلزنے جذبہ خدمت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے ۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے ضلعی پولیس کی سال 2016 ء کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کوضروری بنانے کیلئے ضلعی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ عوام بلاخوف وخطرچین کی زندگی بسرکرسکے معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور عوام میں احساس تحفظ پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں اورانتہائی قلیل مدت میں انقلابی اقدامات کئے گئے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے غیرروائتی انداز میں کام کیاگیا جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کو بھرپور فروغ دیاگیادرپیش چیلنجز سے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا ، کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہبودکیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے گئے تھانہ جات پر سائلین کو عزت دینے اورپولیس اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو دورکرنے کیلئے لیہ پولیس کیلئے سلوگن تحفظ عزت کے ساتھ روشناس کرایاگیا، انھوں نے کہا کہ جرائم کوکنٹرول کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت تنائج سامنے آئے ہیں علاوہ ازیں عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں سائلین کے مسائل سننے اور کھلی کچہریوں کاانعقاد کیاگیاانھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ2016 ء میں کل3486مقدمات درج ہوئے جن میں قتل کے26،اقدام قتل29، ضرر226، پولیس پر حملہ07، دیگرملازمین پر حملہ36، اغواء 8،اغواء نسواں107،زناء64،مہلک حادثہ67، غیرمہلک حادثہ64، ڈکیتی03، راہزنی27، نقب زنی56، سرقہ عام187، سرقہ مویشی59، سرقہ وہیکل93، بجرم382تعزیرات پاکستان04، جواء12، اسکے علاوہ متفرق1820مقدمات درج ہوئے انھوں نے کہاان مقدمات میں ملوث 4ہزار7سو23ملزمان کو گرفتارکرکے چالان عدالت کیاجاچکاہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 02کروڑ86لاکھ98ہزار844 روپے کی مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیاجبکہ اسکے علاوہ10گینگز کے55خطرناک ملزمان کوگرفتارکرکے نہ صرف ان کے خلاف 128مقدمات ٹریس آؤٹ ہوئے بلکہ1کروڑ5لاکھ 14ہزار 255روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمدکیا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 400مقدمات درج کرکے 42بوتلیں شراب،4504لیٹر شراب ،1454کپیاں،48ڈرم لہن، 48بٹھیاں شراب،100.427 کلوگرام چرس،3.306کلوگرام ہیروئن،4327کلوبھنگ برآمدکرکے سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا جبکہ اسلحہ کے بھی 188مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف،رائفل،پسٹل برآمدکئے گئے جبکہ947 مجرمان اشتہاری جن میں 96اے کیٹگری کے شامل تھے گرفتارکئے گئے اور 204عدالتی مفرور بھی گرفتارکئے گئے علاوہ ازیں 1099اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکیاگیاڈی پی اونے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس آفیشلزنے جذبہ خدمت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے اورانشاء اللہ آئندہ بھی پولیس کے جوان اپنے ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کر سرانجام دیتے رہیں گے۔