لیہ(صبح پا کستان ) انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ذریعے رائے عامہ کی بیداری کے سلسلہ میں عدالت عالیہ کی 150 سالہ تقریبات اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزمان نے عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گراونڈ میں جوڈیشری کے مابین کرکٹ کے دوستانہ میچ کے موقع پر کہی ۔کرکٹ میچ معزز جج صاحبان کے درمیان کھیلا گیاجس میں کروڑ الیون اور لیہ الیون نے حصہ لیا۔کروڑ الیون کی ٹیم کے کپتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزمان تھے ۔میچ میں لیہ الیون فاتح قرار پائی جس کے کپتان سینئر سول جج مستحسن احمد منہاس تھے۔کرکٹ میچ میں جوڈیشری کے جملہ جج صاحبان نے حصہ لیا۔کرکٹ میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز سول جج کروڑ تصور اقبال نے حاصل کیا۔