لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں نشیبی علاقوں کو جانے والے روڈز ،دریا میں پانی کی صورت حال ،محکمہ صحت،لائیو سٹاک ،1122 ،کے ریلیف کیمپوں ،اور ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لیے محکموں کی پیشگی تیاریوں کے جائزہ کے لیے ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے سمرا نشیب میں پتن چانڈیہ سے دریائے سندھ کے دوسرئے کنارئے تک بستی سوبھے والی ،لوہانچ نشیب کا بوٹس کے ذریعے جائزہ لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ہمراہ تھے ۔ڈی سی او لیہ نے اپروچ روٖڈ پبن والی (ڈاک روڈ) سے پٹن چانڈیہ روڈ کا جائزہ لیا اسی طرح انہوں نے پٹن چانڈیہ پر محکمہ صحت و لائیو سٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا اور ادوایات ،ویکسی نیشن،مریضوں کے علاج معالجہ ،کے بارئے میں دریافت کیابعدازاں بوٹس کے ذریعے سوبھے والی ،لوہانچ نشیب کی دریا کے دوسرئے کنارئے تک کی آبادیوں کا جائزہ لیااور مکینوں سے ان کی خیریت ،علاج معالجہ اور خوراک و دیگر ضروریات اور فصلا ت کی صورت حال کے بارئے میں معلومات حاصل کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر محکمہ انہار کے حکام نے بتایا کہ دریا اپنے معمول کے مطابق چینل میں بہہ رہا ہے ۔ڈی سی او لیہ نے محکمہ صحت ،لائیو سٹاک ،1122،کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی طرح الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔بعدازاں انہوں نے ٹیلی فون پر محکمہ روڈ کے حکام کو نشیبی علاقوں کی تمام اپروچ روڈ کو درست حالت میں رکھنے کے لیے ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔