پانچ سال قبل رورل ہیلتھ سنٹر کے لئے تعمیر کی گئی گئی کروڑوں روپے کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار
لد ھا نہ (صبح پا کستان )لدھانہ بنیادی ہیلتھ مرکز میں سہولیات ناپید، پانچ سال قبل رورل ہیلتھ سنٹر کے لئے بنائی گئی عمارت بھی فنکشنل نہ ہونے کے باعث کھنڈارات بننے لگی، بیس ہزار آبادی صحت کی بہتر سہولیات سے دور ہو گئی، شہریو ں کا احتجاج۔ لدھانہ میں موجود بنیادی ہیلتھ مرکز میں ادویات، کاٹنے کا انجکشن، پٹی سمیت دیگر بنیادی ضروریات بھی موجود نہ ہیں جبکہ عملہ کی سستی کے باعث مریض بغیر چیک اپ ، ادویات حاصل کئے بغیر پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھاری فیسوں کے عوض چیک اپ کرانے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کو مہیا کی جانے والی ادویات میں گھپلوں کے باعث ادویات پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں پر بھی فروخت کرنے کا انکشاف ہو اہے۔ علاوہ ازیں بنیادی ہیلتھ مرکز لدھانہ کو اپ گریڈکرنے کے لئے پانچ سال قبل رورل ہیلتھ سنٹر کے لئے بنائی گئی کروڑوں روپے کی عمارت بھی استعمال میں نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ لدھانہ کے مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے ہسپتال کو اپ گریڈ کرایا مگر آج تک فنکشنل نہ ہو سکا جبکہ بنیاد ی ہیلتھ مرکز میں سہولیات نام کی بھی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک پر بلا کر علاج کرانے پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے ای ڈی اوصحت ، ڈی جی ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔