سانحہ چک 105 میں 30 ا فراد جاں بحق ،کیاضلع لیہ کی عوامی قیادت کے کسی رکن کا استحقاق مجروح ہوا ؟
لیہ(صبح پا کستان )محکمہ صحت ضلع لیہ میں نا پسندیدہ اہلکار کا ٹرانسفر نہ ہونے پر چیف منسٹرپنجاب سے افسران ضلع کو سرنڈر کرانے والی عوامی قیادت کا 30افراد کے جاں بحق ہونے پر استحقاق مجروح ہوا نہ کوئی شکایت پید اہوئی چند برسوں میں لیہ ہیلتھ کے 8افسران کو سنرنڈر کیا گیا اس بڑے واقعہ پر درجہ چہارم ملازم بھی ادھر ادھر نہ کیا جاسکا،تفصیل کے مطابق محکمہ صحتضلع لیہ میں تعینات افسران گذشتہ دس برسوں سے مختلف قسم کی سنگین انتظامی بدحالی ،سخت کاروائیوں اور شدید عوامی احتجاجوں کا سامنا کرتے آ رہے ہیں وقتاًفوقتاً ماتحت مردو خواتین اہلکاران و ڈاکٹرز کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے ضلع لیہ کے منتخب عوامی قیادت کو انکار کرنے کی بنا پر شدید ناراضگیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمدکی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات میں اس وقت کے ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر اقبال بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرنڈر کر دیاگیا،تھل نواز شریف ہسپتال کو غیر فعال ہونے پر ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر احمد حسن ،ایم ایس ڈاکٹر عقیل خانزادہ ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سجاد لنگاہ کو سرنڈر کرلیا گیا،مالی سال 2015ء ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء ضیاء الحسن کو سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کئے ،ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر سجاد سرور کو بھی محکمانہ پرجیز میں بے ضابطگیوں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر سرنڈر کیا گیا ،سابق ناظم ضلع لیہ ملک غلام حیدر تھند نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لیہ ڈاکٹر قلب شیرازی کو سرنڈر کیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لیہ کے ایم ایس صاحبان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی،ڈاکٹر صادق سہرانی بھی سرنڈر کئے گئے سابق ایم پی اے افتخار بابر کھتران نے ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر سید مختیا حسین شاہ موجودہ ڈی جی ہیلتھ کے خلاف 5دن ہسپتال کے سامنے دھرنا دیاایم ایس تھل ہسپتال ڈاکٹر غلام یٰسین کو بھی سرنڈر کیا گیا محکمہ صحت ضلع لیہ کی تمام تر اہم سیٹوں سے سرنڈر ہونے والوں میں تمام افسران کے خلاف ہسپتال ورکنگ میں عدم دلچسپی،محکمانہ خریداری میں نقصان پہنچانے بر سر اقتدار شخصیات کے مطابق تبادلہ جات نہ کرنے کی بنا پر محکمانہ اختیارات واپس لئے گئے ،اب جبکہ زہریلی مٹھائی سے 30معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں 22مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں اور قبرستانوں میں قبریں کھودی جا رہی ہیں تاہم ضلع لیہ سے کسی بھی افسر کے خلاف عوام کے منتخب نمائندوں میں سے یا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لیہ کی طرف سے کسی قسم کی شکایت یا کاروائی کا آغاز نہ ہوسکا ہے،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع لیہ کی نوٹیفائیڈ عوامی قیادت کے امیر ترین رکن ایم پی اے و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب شہاب الدین خان سیہڑکی تحریک استحقاق پر ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گذشتہ ماہ سنرنڈر کی ہے اتنے بڑے واقعہ کے بعد ضلع لیہ کی عوامی قیادت کے کسی رکن کا استحقاق مجروح ہوا ہے نہ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پبلک ایشوکے حوالے سے کی گئی گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر