لیہ (صبح پا کستان )ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصداستعداد کار میں بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مینجمنٹ کو فروغ دے کر بہتر سہولیات کی فراہمی کو شفاف انداز میں ممکن بنانا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوروزہ پرنسپلز اور ڈی ڈی سی کی ٹریننگ کے دوران اسناد تقسیم کرنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سربراہان اداروں کی ٹریننگ کے ذریعے انہیں بہتر مینجمنٹ فنانس اینڈ پلاننگ اور مارکیٹنگ اور سہولیات سے استفادہ کے لیے ماہر ٹرینر کے ذریعے مختلف ٹریننگ سیشن کے ذریعے تربیت دینے کا عمل یقینااداروں میں مزید بہتری لانے کا سبب ہوگا۔انہوں نے کالجز کے پرنسپلز کو ٹریننگ کے ذریعے دی گئی تربیت پر عمل درآمد کے زریعے کالجز میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ مقاصد کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔اس موقع پر ڈی ڈی کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین نے دوروزہ ٹریننگ سیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ بعداز اں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین اور پرنسپلز مہر اختر وہاب ،فاروق حیات،راب نواز،شکیل اختر،مسز نزہت نازنین ،ڈاکٹر مزمل حسین ،مس روبینہ،مس اظہر ہ بتول ،مس ساجد ہ شبیر،مسزشاہین ،مسز خالدہ شاہین ،مس بشری ناز ،مسز نازیہ کرن،چوہدری بشیر احمد،ڈاکٹر گل عباس،نصیر احمد ،محمد صدیق میں اسناد تقسیم کیں۔