لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں غیر سرکاری تنظیمیں مشترکہ کوششوں سے مختلف پروگرام لانچ کرکے دور دراز دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں ،یہ بات ہینڈپاکستان اور زہرا میموریل ٹرسٹ کی مشاورتی میٹنگ کے دوران بتائی گئی ۔اجلاس میں میجر جنرل (ر) طارق عزیز ،ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو ہنڈز ذوالفقار علی چیمہ ،نذیر احمد تبسم ،نسرین اچلانہ ،ملک قمرالزمان ،جہاں زیب قیصر موجو دتھے۔اجلا س میں مشترکہ طورپر انسانیت کی خدمت کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عہد کیا گیا اور دور دراز دیہی علاقوں میں طبی سہولیا ت کی فراہمی کے پروگرامز تجویز کیے گئے۔