لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آف فارماسسٹ گریجوایٹس کی شرکت، فارمیسی پر کوالیفائیڈ فارما سسٹ کی حاضری یقینی بنانے کے لئیے گورنمنٹ کے قوانین پر عمل کرانا ہو گا، جس سے کوئی بھی فارماسسٹ بے روزگار نہیں رہے گا۔۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایونتس ہال میں ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آف فارمیسی گریجوایٹس نے ایک میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں لیہ میں گورنمنٹ و پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے فارمسسٹ اورڈاکٹر آف فارمیسی گریجوایٹس نے شرکت کی،میٹنگ میں فارماسسٹ نے اپنی ایک ایسوسی ایشن بنانے کا اعلان کیا،میٹنگ میں موجود فارماسسٹ نے ایسوسی ایشن کی کچھ ذمہ داریاں سونپی گئی جو کہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے جس میں مہر محمد شفقت کو ضلعی کوآرڈینیٹر، فیصل شہزاد کو فنانس کوآرڈینٹر اور راشد بھٹی میڈیا اینڈ میٹنگ کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔فارمیسی پر کوالیفائیڈ فارما سسٹ کی حاضری یقینی بنانے کے لئیے گورنمنٹ کے قوانین پر عمل کرانا ہو گا،اور اس کے لئیے ہر قسمی اقدامات کئیے جائیں گے۔ جس سے کوئی بھی فارماسسٹ بے روزگار نہیں رہے گا،ایسوسی ایشن "No Pharmaci without Pharmasisit” کا نعرہ بلند کریں گے۔ مختلف فارمیسیوں پر نان کوالیفائیڈ افراد کو فارمیسی کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، پہلا اعلامیہ جاری۔۔