گورنمنٹ کالج آف کامرس کوٹ سلطان میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب
لیہ(صبح پا کستان )گورنمنٹ کالج آف کامرس کوٹ سلطان میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر گل عباس اعوان نے کہا کہ شہداء پاکستان کے قربانیوں کی بدولت آج ہم پھلتے پھولتے پاکستان میں سانس لے رہے ہیں آج کے طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں شہداء کے قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اپنے ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کیلئے اپنی تعلیم پر توجہ ایمانداری سے دینی ہوگی ہمیں تعلیم کی بدولت دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا ملکی اداروں ،پاک فوج اور پولیس کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلنا ہوگا اس موقع پر طلباء کے درمیان تقریری و ملی نغموں کا بھی مقابلہ ہواعون عباس،محمد بلال چاند نے پوزیشنیں حاصل کیں تقریب سے پروفیسر بدر،پروفیسر قاضی محمد بابر نے بھی خطاب کیا۔
پنجاب کالج لیہ کیمپس کے طلباء و اساتذہ کی طرف سے یوم دفاع پاکستان ریلی
لیہ(صبح پا کستان )پنجاب کالج لیہ کیمپس کے طلباء و اساتذہ نے یوم دفاع پاکستان ریلی نکالی ریلی کی قیادت پرنسپل ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کی ریلی پنجاب کالج سے شروع ہو کر پریس کلب اور شہر کے مین روڈز سے ہوتی ہوئی واپس کالج پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں طلباء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے شہر سڑکیں پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے ریلی کے دوران پرنسپل ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،اساتذہ اور طلباء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد،اور مریضوں کو گلدستے پیش کئے۔\