لیہ (صبح پا کستان)محکمہ خوراک اور غیر سرکاری تنظیموں دوآبہ فاؤنڈیشن ،آکسفیم اور انڈس کنسورشیم کے اشتراک سے ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر ایم سی جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق،ڈی ڈی زراعت عابد حسین شاہ ،ڈاکٹر عتیق الرحما ن ،ڈی ایف سی چوہدری ذوالفقار ،ملک مظہر حسین ،سید افتخار حسین شاہ،مولانا الطاف احمد،ملک مہتا ب احمد،عامر روف ،محمود احمد کھوسہ،ظفر اقبال ،اعجاز احمد ،کریم بخش ،سجاد حسین ،رانا عبدالستار ،سید احمد ،اظفر عباس،اشفاق احمد قرئی ،محمد نسیم ملک کے علاوہ میڈیا نمائندگان ،غیر سرکاری تنظیموں و سول سائٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ خوراک کی قلت اور اس پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہمیں نئے اسلوب اپناتے ہوئے پیداوار میں اضافہ اور تبدیل ہوتے ہوئے معاشرتی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجو د ہ دور میں اضافی فوڈ ایٹمز کو محفوظ کرنے کے بے شمار جدید طریقے ایجاد ہوگئے ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں خوراک کو محفوظ بناکر تادیر قابل استعمال یقینی بنا نا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ غذائی قلت ایک بین الاقوامی مسلہ ہے تاہم ایک وضع کر دہ اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہم نہ صرف اپنی غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں بلکہ بہترمینجمنٹ سے زرعی مبادلہ کماکر ملکی معیشت میں بہتری لاسکتے ہیں اور حکومت پنجاب کی غذائی قلت کے خاتمہ کے لیے زیادہ اناج اُگاؤ مہم ،کچن گارڈننگ ،مویشی پال سکیمیں ،زرعی مشینری کی سبسڈائز نرخوں پر فراہمی ،اعلی او ر معیاری بیج متعارف کرانے ایسے اقدامات جاری ہیں جس سے مناسب خوراک کے حصول اور غربت کے خاتمہ میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کے بہتر علاج ومعالجہ کے لیے ہر ممکن فنڈز اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر عتیق الرحمان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا غذائی کمی کے شکار بچوں کے لیے ضلع بھر کے 25مراکزصحت میں علاج معالجہ کاپر وگرام جاری ہے جس کے تحت علاج کے علاوہ خوراک اور مالی امداد بھی دی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لیے بیوہ خواتین میں بھیڑ بکریاں و بڑے جانور تقسیم کیے جارہے ہیں۔ڈی ایف سی چوہدری ذوالفقار علی نے ورلڈ فوڈ ڈے منانے کے اغراض و مقاصد سے آگا ہ کیا ۔ڈی ڈی زراعت عابد حسین شاہ نے کہا کہ غذائیت پوری نہ ہونے سے انسانی جسم اور ذہنی نشوونمامتاثر ہوتے ہیں اس لیے عوام سادہ خوراک پر توجہ دیں اور اجناس کی کاشت کے وقت کاشت کا رصر ف ایک فصل کاشت نہ کریں بلکہ ہمہ قسمی فصلوں کی کاشت کو ترجیح دیں۔سیمینار کی نظامت کے فرائض مظہر ملک نے سرانجام دیے جبکہ افتخار حسین گیلانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔بعدازاں ورلڈ فوڈ ڈے کی اہمیت و افادیت سے سماجی شعور کی بیداری کے لیے ایم سی چوک تک ایم این اے ،ڈپٹی کمشنر کی قیاد ت میں واک کا انعقاد بھی کیاگیا۔