لیہ(صبح پا کستان)سابق یونین ناظم سید افتخار شاہ گیلانی نے کہا کہ گندم خریداری مراکز ضلع انتظامیہ و ممبران اسمبلی کی چھتری کے نیچے بیٹھ کر غریب کسانوں کا خون نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ڈی سی لیہ عوامی شکایات پر نوٹس لینے کی بجائے کرپٹ اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں لگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاسکو سنٹروں اور محکمہ خوراک کے تمام مراکز خریداری بار دانہ کی فراہمی اور خریداری میں چھوٹے کسانوں کو منظم طریقے سے لوٹا جارہا ہے باردانہ سیاسی اثررسوخ اور رشوت کے عیوض مہیا کیا جارہا ہے جبکہ خریداری میں 1سو ایک کلو کی بجائے 1سو 3کلو وصول کیا جا رہا ہے حکومت کا کسانوں سے دانہ دانہ خرید کرنے والے اعلانات سیاسی بیان اور سیاسی شعبدہ بازی بن گئے غریب کسان شدید گرمی اور دھوپ میں بنک میں رقم جمع کرانے کے باوجود بار دانہ کیلئے لائن میں کھڑا ہونے کے باوجود بار دانہ سے محروم ہے جبکہ آڑھتی ،افسران کے مراعات یافتہ طبقہ بغیر لائن اور رکاوٹ سے ہزاروں کی تعداد میں بار دانہ وصول کرکے چلے جاتے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی جی نیب،سیکرٹری فوڈ ،ڈی جی انٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کی غریب عوام کی دادرسی کی جائے اور ان کو ان کا حق دیا جائے۔