لیہ (صبح پا کستان)ملکی ترقی کا انحصار جدید علوم سے متصف نوجوان نسل کے ذریعے ممکن ہے اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنا اساتذہ کرام کا اولین فریضہ ہے جس کے لیے حکومت پنجاب کی اولین ترجیح تعلیمی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کا کثیرحصہ مختص کیا گیا ہے،یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے 816ٹیچرز ،پے پیکجزو 17-Aریکروٹمنٹ کے آرڈرز تقسیم کرنے کے موقع پر ماڈل ہائی سکول لیہ کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ہیڈماسٹرز ،ہیڈمسٹریس ،افسران تعلیم ،پرموشن پانے والے اساتذہ کرام ودیگر ٹیچرز کی کثیرتعداد موجو دتھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر اعجازاحمد اچلانہ نے کہا کہ ضلع لیہ کے معماران قوم کویہ اعزاز جاتا ہے آج ہمارے ضلع میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے بھی ادارے موجو دہیں جو اساتذ ہ کرام اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی مرہون منت ہیں۔ ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے کہا کہ درس و تدریس کے فرائض سے وابستہ افراد قابل قدر اور قابل تکریم ہیں جن کی محنت سے ہی ضلع کا چہر ہ تعلیمی حیثیت سے ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا معیارتعلیمی ترقی میں ہی مضمر ہے جس کے لیے والدین ،اساتذ ہ کرام و افسران تعلیم مشترکہ کوششوں کے ذریعے نئے اسلوب کے حامل تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں رہیں تاکہ بہترمعاشرے کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے 798اساتذہ اور 18کلریکل سٹاف کی پرموشن و ریکروٹمنٹ کے عمل کو بروقت تکمیل دینے پر سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی کی خدمات کو سراہا۔سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی شفا ف میرٹ پالیسی کے تحت اساتذہ کی بھرتی ،وظائف ،پیف سکالر شپ،تنخواہوں میں اضافہ ،معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے نوجوان نسل کو بلاکم کاست معیاری تعلیم کا حصول ہی نہیں روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او تعلیم نے شوکت علی شیروانی نے ایجوکیٹرز کی بھرتی ،1625سکولوں میں تعلیمی سہولیات اور پرموشن کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔بعدازاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ، ایم پی اے قیصر عباس مگسی ،ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل عمرعلی اولکھ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،سی او تعلیم شوکت علی شیروانی نے پرموشن پانے والے اساتذہ و کلریکل سٹاف میں آرڈرز کی کاپیاں تقسیم کیں۔تقریب میں ڈی ایم او عثمان منیر بخاری ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،ڈی ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی ،توکل حسین ،ملک عبدالمجید،ہیڈماسٹررز غلام فاروق علوی ،شرافت علی بسرابھی موجو دتھے۔