لیہ(صبح پا کستان )عید سے قبل آنے والے آندھی کے باعث گرنے والے بجلی کے پول تاحال دوبارہ نہ لگائے جاسکے، متعدد بستیوں کی بجلی کی فراہمی منقطع، مکین شدید گرمی میں بے حال ، چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایکسئین لیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل آنے والے آندھی کے طوفان نے واپڈا کی تنصیبات کو بری طر ح متاثر کیا۔ موضع سمرا نشیب شمالی میں بنیادی مرکز صحت کے نزدیک گرنے والے تین بجلی کے پول تاحال دوبارہ نہ لگائے جا سکے جس کی وجہ سے موضع سمرانشیب کی متعدد بستیوں کی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے مکینوں نے عید کی خوشیاں بھی سخت گرمی میں گزاریں۔ مکینوں یسین پنوار، اللہ ڈتہ کھکھک، فقیر محمد و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ مکین ، بچے اور خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، باربار شکایت کے اندراج کے باوجود لائن سپرننٹنڈنٹ نے طفل تسلیوں سے کام چلایا جارہا ہے۔ ایس ڈی او محمد لطیف سے رابطہ پر موقف اختیار کیا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے، جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔