لیہ(صبح پا کستان )تین روز سے ٹرانسفارمر خراب،لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو لیہ سب ڈویژن لیہ رانا عقیل کی طرف سے محلہ داروں سے 40ہزار روپے کی ڈیمانڈ،ایم این ایے سید ثقلین بخاری کے کیمپ آفس سمیت سینکڑوں گھروں کے روزہ دار مکین بچے ،بوڑھے ،مرد عورتیں پانی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عذاب میں مبتلا،مسلم لیگی ایم این اے کی وپڈا ایکسیئن کو کی گئی فون کال بھی ٹرانسفارمر تبدیل نہ کراسکی،علاقہ مکینوں کا واپڈا ومسلم لیگ حکومت کے خلاف احتجاج،تفصیل کے مطابق ایم این اے سید ثقلین بخاری کا لیہ میں قائم کیمپ آفس کے علاقہ محلہ فیض آباد لیہ مائینر کے علاقہ کو بجلی کی سپلائی کیلئے نصب شدہ100کے وی ٹرانسفارمر گذشتہ تین روز سے خراب ہو گیا جس کو وپڈا اہلکاروں نے اتارلیا لائن سپرنٹنڈنٹ رانا عقیل نے محلہ داروں سے ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے 40ہزار روپے ڈیمانڈ کئے ،علاقہ مکینوں نے ایم این اے سید ثقلین بخاری سے رابطہ کیا کہ واپڈا اہلکارٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے رقم کی ڈیمانڈ کررہے ہیں جس پر ایم این اے سید ثقلین بخاری نے اسلام آباد سے ایکسیئن واپڈا لیہ کو فون کال کے ذریعے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا کہا ،ایم این اے کی فون کال کے بعد بھی واپڈا لیہ نے روزہ داروں پر رحم نہ کرتے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گذشتہ تین روز سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں مسجدوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور بجلی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے شدیدگرمی میں روزہ دار بچے ،بوڑھے،مردوخواتین شدید پریشانی کا شکار ہیں علاقہ مکین محمد آصف،جمیل احمد،نصر عالم،انور حسین،محمد اقبال،محمد گلزار،کاشف رضا،عثمان،عباس احمد،امجد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مسلسل عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ہم تمام لوگ مسلم لیگی ہیں اسی محلہ میں ایم این اے کا کیمپ آفس ہے اور ایم این اے بھی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر منتخب شدہ ہے تین دن ہو گئے بجلی بند ہے منہ زور واپڈا اہلکارعوام تو دور کی بات ہے مسلم لیگی ایم این اے کی بات بھی نہیں سن رہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ٹرانسفارمر فوری طور پر نہ لگایا گیا تو چوبارہ روڈ بند کرکے احتجاج کریں گے