لیہ(صبح پاکستان)جعلی کاغذات تیار کرنے کے الزم میں وثیقہ نویس گرفتار،تھانہ انٹی کرپشن لیہ میں مقدمہ درج،انٹی کرپشن ٹیم سرکل آفیسر کی سربراہی میں زمین ہتھیانے کی غرض سے جعلی اسٹام پیپرز و تحریر بنانے پر چوک اعظم کے رہائشی وثیقہ نویس اظہر مشتاق ولد مشتاق احمد کو گرفتار کرلیا،تحصیل کوٹ ادو کی رہائشی خاتون عذرا بی بی،بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو کی عدالت میں 22A کے تحت درخواست دی کہ ہمارے فوت شدہ والد محمد فاضل کی جائیداد جو کہ ہماری ملکیت تھی کے جعلی و فرضی اسٹامپ پیپرز بنا کرتحریر کئے گئے اور ہمیں ہماری وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کی کاروائی کی جانے لگی جس پر عدالت نے انٹی کرپشن کو تحقیقات کیلئے حکم دیا تھانہ انٹی کرپشن نے تحقیقات کرکے محمد اقبال ولد دین محمد اسٹامپ فروش،اظہر مشتاق ولد مشتاق احمد وثیقہ نویس،احسان علی ولد محمود احمد،محمد طارق ولد محمد صادق،ہارون مسیح،پرویز علی کو دوران تفتیش ملزمان نامزد کرکے زیر دفعہ 420/465,419/471ت پ،5/2/47کے تحت مقدمہ درج کرکے اظہر مشتاق وثیقہ نویس کو گرفتار لیا ۔