لیہ(صبح پا کستان)انسداد ملاوٹ مہم کے دوران جعلی و مضر صحت آئسکریم بیچنے والوں نے میڈیا ورکرز کو یرغمال بنا لیا تھانہ سٹی لیہ میں تین نامزد اور 50سے 60نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں زیر دفعہ 342ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا،تفصیل کے مطابق اخبارات و ٹی وی چینل کے نمائندگان جن میں احسن شہزاد باجوہ،ظہور احمد درانی،غلام جیلانی ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد ایوب کے انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں جعلی و مضر صحت آئس کریم سٹور خبیب اینڈ کو کی چیکنگ کے دوران میڈیا کوریج کیلئے پہنچے تو ملک عاشق حسین ،ملک داؤد ،محبوب احمد ہمراہ پچاس ساٹھ لوگ اسلحہ و ڈنڈوں سے لیس ہوکر ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر اور اس کے عملہ سے ساز باز کرکے ان کو وہاں سے نکال کر صحافیوں کو یرغمال بنا لیا اور ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ قتل کردینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں میڈیا کوریج کیلئے لائے گئے ٹی وی چینلز کے لوگوز وکیمرہ چھین لئے چار گھنٹے یرغمال بنائے رکھنے کے بعد دیگر لوگوں و پولیس کی مداخلت پر صحافیوں کو چھوڑا گیا جس پر صحافی ظہور االناصر کی درخواست پر تھانہ سٹی لیہ میں زیر دفعہ 342ت پ ایف آئی آر نمبری 322/17درج کردی گئی ،درج کی گئی ایف آئی آر پر چیئرمین ایگزیکٹو باڈی ڈسٹرکٹ پریس کلب و ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ لیہ عبدالرحمن فریدی،صدرڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ محسن عدیل چوہدری و دیگر پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور دی گئی درخواست کے مطابق دیگر دفعات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔