لیہ(صبح پا کستان)لیہ سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ایجوکیٹرز و اے ای اوز کی بھرتی کے پراسس کی چھان بین کرنے کیلئے 5جولائی سے تھرڈ پارٹی اپنا کام شروع کردے گی پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو تھرڈ پارٹی کے نمائندگان کو سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے لیٹر نمبر so(se.rec)5.1/2017کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں تھرڈ پارٹی کے ممبران 5جون سے پہنچ جائیں گے ڈپٹی کمشنر تھرڈ پارٹی کے ممبران کوسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تھرڈ پارٹی کے ممبران اضلاع میں ہونے والے ایک سال قبل ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کے پراسس کی میرٹ کی چھان بین کریں گے،ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کی تھرڈ پارٹی ممبران کو بلاتعطل بجلی کی سہولیات،تمام ریکارڈ و دیگر سہولیات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔