لیہ(صبح پا کستان) سول جج لیہ کے حکم پر عدالتی بیلف کو زخمی کرنے پر تحصیلدار لیہ کے خلاف ایف آئی آر درج ،آج عدالت میں پیشی ہوگی،تفصیل کے مطابق سول جج لیہ محمد عاطف خان کی عدالت میں عدالتی بیلف منظور حسین،اختر حسین،وقار الحسن،غلام یٰسین،عمران ناصر،عمران ملک،محمد رفیق،عنصر عباس نے درخواست دی کہ تحصیلدار لیہ شیخ عامر حیات کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے کیلئے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر گئے تحصیلدار عامر حیات ،اس کا نائب قاصد باہر آئے نائب قاصد کے ہاتھ میں بندوق تھی جس نے ہم پر تان لی جبکہ ڈرائیور اور خانساماں گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی کو اسٹارٹ کرلی بندوق کے زور پر تحصیلدار اور اس کا نائب قاصد بھی گاڑی میں بیٹھ گئے اور گاڑی کا رخ ہماری طرف کرلیا اور تیز رفتاری سے ہماری طرف چلا دی جس کی وجہ سے گاڑی کا ٹائر اختر حسین کے پاؤں پر چڑھ گیا اور منظور حسین کو بھی سائیڈ مار کر زخمی کردیا اور تحصیلدار عامر حیات اپنے عملہ کے ساتھ گاڑی سمیت بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے جس پر سول جج لیہ محمد عاطف خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تحصیلدار عامر حیات کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں زیر دفعہ 186ت پ ایف آئی آر نمبری359/17درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جس پر تحصیلدار عامر حیات نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ راجہ قمر الزمان کی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی ۔