لیہ (صبح پا کستان) اساتذہ جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کی جانب سے ٹیچر کے ساتھ مبینہ بد زبانی کے واقعہ پر ہو نے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان صلح صفائی ہو نے کے سبب جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کے خلاف کل 29 مئی کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دھرنے دینے کی کال واپس لے لی گئی ہے