لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ ٹی بی مریضوں میں اضافہ کے حوالے سے پاکستان بھر میں دوسرے جبکہ پنجاب میں پہلے نمبر پر ،حکومت پنجاب نے محکمہ صحت ضلع لیہ سے جواب طلب کر لیا،ضلع بھر میں 71فی صد مریضوں کی سکرینگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ 29فی صد مریضوں کے سکرینگ کے مراحل شروع ہیں، محکمہ صحت ضلع لیہ نے ضلع بھر کی ہیلتھ ورکرزکو ان کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے سکرینگ کے لئے سیمپلزجمع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ میں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ کے سبب پاکستان بھر میں ٹی بی کے مریضوں میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ پنجاب بھر میں لیہ کا پہلا نمبر ہے ،رپورٹ کے مطابق ضلع لیہ میں 80فی صد ٹی بی کے مریض چیسٹ جبکہ 20فی صد ہڈی , جلد اور دیگر اعضا کی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں ۔جبکہ 2فی صدمریض دوران علاج ڈیفالٹ کر گئے ہیں جو سب سے زیادہ خطرناک ہیں جن کا ٹی بی کا مرض پھیلانے میں اہم کردار ہے ٹی بی کے مریض کی ضلع لیہ میں شرح بڑھنے پر حکومت پنجاب نے ضلع لیہ کی محکمہ صحت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اقبال بھٹی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ 71فی صد مریضوں کی سکرینگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے باقی 29فی صد مریضوں کا عمل شروع ہے جس کے لیے محکمہ صحت کیلئے کام کرنیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذمہ سکرینگ کا عمل لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے علاج معالجہ و تشخیص وآگاہی کیلئے مختلف این جی اوز اور ان کے موبلائزرز بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ٹی بی کے مریضوں کے لیے محکمہ پنجاب نے 2جین ایکسپرٹ مشین محکمہ صحت لیہ کو دے دی ہیں جس میں سے ایک مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ جبکہ دوسری سی ای او آفس لیہ میں انسٹال کی جارہی ہے جو کہ اپریل کے آخری دنوں میں سکرینگ کا عمل شروع کر دیں گی اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر حکومت پنجاب جین ایکسپرٹ مشینیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں تک انسٹال کی جائیں گی ۔ سول سوسائٹی اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن سے مل کر عوام میں ٹی بی کے خلاف آگاہی کا مہم جلد شروع کیا جا ئیگا۔ہم نے پچھلے تین ماہ میں 100فی صد اپنے اہداف کو یقینی بنایا ہے۔