لیہ( صبح پا کستان )مفتی گل محمدسیالوی آف چکوال، علامہ منظوراحمدسیالوی صدرجماعت اہلسنت ضلع میانوالی، علامہ عبدالعزیزباروی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ،مقام مصطفی کاتحفظ ہرقیمت پرکریں گے، صوفی حامدعلی کی دین مبین کی ترویج کے لیے خدمات قابل تحسین وتقلیدہیں۔ جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میں صوفی حامدعلی ،علامہ محمداقبال باروی کے سالانہ عرس مبارک وجلسہ دستارفضیلت کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ امن دولت واقتدارسے نہیں درویشوں جیسی زندگی بسرکرنے سے ملتا ہے، گائے کے نام پرمسلمانوں کاقتل عام بھی دہشت گردی ہے۔عرس وجلسہ کی صدارت خواجہ محمدحسن باروی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمدوسیم جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حافظ محمدابراہیم نے حاصل کی۔عرس وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ایصال ثواب کرنے کابہترین طریقہ دینی اداروں اوران سے وابستگان پرخرچ کرناہے،صحابہ کرام اورجماعت اہلسنت کاعقیدہ ایک ہی ہے۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کسی بھی مسلمان سے برداشت نہیں ہوتی۔توہین رسالت کے واقعات میں قانون بروقت حرکت میں آجائے اوراس جرم میں سزایافتہ مجرموں کوجلدسے جلدتختہ دارپرلٹکادیاجائے توکوئی بھی قانون کوہاتھ میں نہیں لے گا۔محافل نعت کونمودونمائش کاذریعہ نہیں عشق رسول کے حصول کاذریعہ بنایاجائے۔مولانامحمدوسیم شہزادباروی نقیب محفل تھے۔ علامہ محمدشبیرالحسن سیالوی نے مہمانوں اورشرکاء کاشکریہ اداکیا۔عرس وجلسہ میں علامہ محمداشرف مظہری،قاری ممتازاحمدباروی، علامہ نذیراحمدعلوی، قاری محمدلقمان سعیدی، مولاناعبدالرحمن، مولانامظفرحسین باروی، مولاناسعیداحمدباروی ،مولاناغلام قاسم معینی، قاری سعیداکبر، مولاناظفرچشتی، مولاناغلام اکبر،صوفی ذوالفقارعلی نقشبندی، حافظ سکندرعالم سمیت علماء کرام وعوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میں صوفی حامدعلی، علامہ محمداقبال باروی کے سالانہ عرس مبارک وجلسہ دستارفضیلت کی آخری نشست میں اسی مدرسہ فارغ التحصیل طلباء کی خواجہ محمدحسن باروی نے دستاربندی کی۔ان طلباء میں مدرسہ کی طرف سے اسناداورقرآن پاک کے تحفے بھی تقسیم کیے گئے۔دورہ حدیث کے جن طلباء کی دستاربندی کی گئی ان میں مولانامحمدجنیدظفر، مولانامحمدحنیف اورمولاناعبدالعلیم عامرشامل ہیں۔جن حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی ان میں حافظ محمدحماد، حافظ عبداللہ، حافظ محمدناصر،حافظ محمدعلیم، حافظ محمدتوصیف، حافظ خضرعباس، حافظ محمدعامرحسن اورحافظ محمدابراہیم شامل ہیں۔