لیہ(صبح پا کستان )سٹیٹ آف دی آرٹ بہادرڈیجٹل لائبریری کمپلیکس ریسرچ،ٹریننگ،بزنس ہب ہی نہیں معلومات کاخزینہ بھی ثابت ہوگا۔یہ بات صوبائی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہراعجازاحمداچلانہ نے ترقیاتی منصوبہ کے معائنہ کے موقع پرکہی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ24کنال رقبہ پرزیرتعمیراس کمپلیکس پر16کروڑروپے سے زائدلاگت آئے گی جس میں ڈیجیٹل لائبریری،انفارمیشن سینٹر،آڈیٹوریم،کیفے ٹیریا،ملٹی پرپزھال کی تعمیرشامل ہے جس سے ایک ہی چھت تلے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوجدیدمعلومات ایک بٹن کے فاصلے پرہی میسرآسکیں گی جومردوخواتین کے لئے ضلع میں ترقی ،روزگارکے نئے مواقع ملنے کاعملی نمونہ ثابت ہوگاکیونکہ پاکستان میں اس طرح کے کمپلیکس صرف گنتی میں شمارکئے جاسکتے ہیں اورضلع لیہ کایہ منصوبہ ان میں سے ایک ہے۔اس ترقیاتی پراجیکٹ سے طلبہ،کاشتکار،تاجر،صنعتکار،وکلاء،ڈاکٹرز،انجےئنرز،سکالرز،دانش وراورادب سے تعلق رکھنے والے افرادبھرپوراستفادہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ناخواندہ اوراسپیشل پرسن کے لئے آڈیوویڈیوآلات کی سہولیات میسرہوں گی۔انہوں نے اس موقع پرمتعلقہ حکام کوترقیاتی منصوبہ پرتعمیراتی میٹریل پرکسی قسم کاسمجھوتہ کئے بغیرمقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ ضلع لیہ کی عوام کے لئے یہ منصوبہ کسی نعمت اورتحفہ سے کم نہیں ہے جس کے ثمرات سے نہ صرف ضلع لیہ بلکہ ملحقہ اضلاع کے عوام بھی مستفیدہوسکیں گے۔تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکے لئے اسے شام کے اوقات میں بھی آپریشنل رکھاجائے گا۔