لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر رانا احمدنواز عدالت میں پیش،عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،اینٹی کرپشن ٹیم کا احمد نواز کے ساتھ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کا تالا توڑ کر ضروری ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، میرٹ پر تفتیش کا عمل مکمل کیا جائیگا، صفدر ماڑھا انچارج اینٹی کرپشن سرکل لیہ، تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر لیہ رانا احمد نواز کے خلاف لاکھوں روپے خرد برد کرنے الزامات چند روز قبل سامنے آئے تھے ۔الزامات کی تحقیقات میں شواہد سامنے آنے پراینٹی کرپشن لیہ نے ڈی او سوشل ویلفیئر پر مقدمہ درج کر لیا۔چار برس تک ضلع لیہ کے عشر و زکوٰۃ فنڈز ، فٹ خواتین وحضرات کو ان فٹ ، چیئرمین ایم ایس و میڈیکل بورڈ کے ارکان کے جعلی دستخطوں سے لاکھوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی سنگین شکایات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل ویلفیئر آفیسر دفتر کو تالے لگا کر ریکارڈ سمیت غائب ہو گئے تھے، سابق ایم ایس لیہ کی تحریری شکایت پر انٹی کرپشن لیہ نے انکوائری شروع کردی تھی ۔انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ میں اینٹی کرپشن ٹیم کے حوالے کر دیا۔اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کا تالا توڑ کر تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔اینٹی کرپشن سرکل لیہ کے انچارج صفدر ماڑھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کے لئے زہرقاتل ہے ہم نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے اس کیس میں بھی میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائیگی۔