لیہ(صبح پا کستان )لیہ شوگر ملز لیہ انتظامیہ کا حکومت کی طرف سے دیئے گئے ریٹ 180روپے فی من کی بجائے 158روپے فی من کاشتکاروں کو دینے کے خلاف گنے کے کاشتکاروں کا جی ایم لیہ شوگرملز کے دفتر کا گھیراؤ دھرنا دیکر گیٹ بند کردیا ،گذشتہ روز لیہ شوگر ملز کے مین گیٹ جی ایم آفس کے باہر سینکڑوں کاشتکاروں نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریٹ کی رقم 180روپے فی من کی بجائے 158روپے فی من کے حساب سے ادائیگی اور 180روپے فی من کے حساب سے رسید پر دستخط کرانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر مین گیٹ کو بند کردیا ۔یہان یہ بات یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ مختلف ملز کی طرف سے بنائے گئے گنڈورں اور خریداری سنٹرز کو مکمل ریٹ کی ادائیگی،وزن میں ہیر پھیر اور دیگر غیر قانونی اقدامات کرنے پر کاروائیاں کرکے ان کنڈوں اورخریداری سنٹر کو بند کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔گذشتہ روز شو گر ملز گیٹ پر سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ،سابق ایم پی اے رائے صفدر عباس بھٹی ،اکرم سامٹیہ ،ملک ہاشم حسین سہو ،یونین ناظم ملک یونس کنجال ایڈووکیٹ کی سرابراہی میں سینکڑوں کا شتکاروں نے احتجاجی دھرنا دیا اور شام چا ربجے تک مطالبات کی منظور ی نہ ہونے پر شوگر ملز میں داخل ہونے کی دھمکی دی جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی وشوگر ملز انتظامیہ اور شوگر ملز منیجر سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ،سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر،سابق ایم پی اے رائے صفدر عباس بھٹی ،اکرم سامٹیہ ،ملک ہاشم حسین سہو ،یونین ناظم ملک یونس کنجال ایڈووکیٹ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کے شوگر ملز کی تمام خریداری پوائنٹ پر ضلع انتظامیہ ایک نمائندہ موجود ہوگا اور سی پی آر کے مطابق گنا کی خر یداری 180روپے من کے احساب سے کی جائے گی اور یہ بھی طے پایا کہ شوگر ملز انتظامیہ کی طر ف سے اگر معاہدہ کی پاسداری نہ کی گئی تو کاشتکار21دسمبر کو ڈی سی آفس کا گھیراؤ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا