لیہ( صبح پا کستان ) ڈی پی او لیہ نے جہاں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،پولیس افسران کی بہبود ،پولیس ورک میں جدید اصلاحات،جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے وہاں فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران کو بھی نہیں بھولے ،قبل ازیں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گاریں بنائی گئیں جس کا سلسلہ جاری ہے اب ڈی پی او لیہ نے پو لیس شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس لائن لیہ میں گندم کا شت کروائی گئی گندم شہدائے پولیس کے خاندانوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ڈی پی او کی ہدایات کی روشنی میں انسپکٹر یوسف لاشاری نے گزشتہ روز 7شہدائے لیہ پولیس شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار ،شہید کانسٹیبل سعید احمد ،شہید سب انسپکٹر مشتاق شاہ ،شہید کانسٹیبل محمد مشتاق ،شہید سب انسپکٹر غلام محمد ،شہید کانسٹیبل محمد اقبال ،شہید کانسٹیبل اسرار حسین کلاسرہ ،اور شہید رضا کارعبدالغفار کے گھر جا کر ان کے پسماندگان کو تحفہ کے طور پر گندم پہنچائی اس موقع پر ڈی پی او کی طرف سے لواحقین کے نام تحریر کردہ خط بھی پہنچایا گیا جس میں یہ تحریر کیا گیا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر اور مان ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو ہر گز نہیں بھلا سکتے ،شہدا کے خاندانوں نے ڈی پی او کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ ضلعی پولیس کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کسی اعزاز سے کم نہیں،ڈی پی او لیہ کی طرف سے لکھے گئے خط کو پڑھ کر شہداء کے فیملی ممبران فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جن کا خیال رکھنا اولیں فریضہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ لازوال قربانی کا نعم البدل نہیں لیکن ان اقدامات کا مقصد شہداء کے لواحقین اپنے سپوتوں کی شہادت پر فخر کرتے رہیں۔