لیہ( صبح پا کستان ) پنجاب شوٹنگ بال ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک ریاض حسین سامٹیہ نے اپنے ڈیرہ پر ضلع بھر کے شوٹنگ بال کلب کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک خواجہ بخش جوتہ،حاجی شرافت علی خان ،چوہدری محمد افضل گجر صوبائی نائب صدر شوٹنگ بال و دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک ریاض حسین سامٹیہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت کو شوٹنگ بال ،والی بال ،فٹ بال اور کبڈی وغیرہ کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ اور انکی سرپرستی کرنا چاہیے ۔کھیلوں کے انعقاد کیلئے سپورٹس فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول میسر ہوگا اور کھلاڑی حضرات ملک اور ملک سے باہر جاکر ملک کا نام روشن کر سکیں گے ۔