لیہ(صبح پا کستان)شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام سانحہ پارا چنار کے شہدا ء اور ان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے پر امن احتجا جی دھرنا دیاگیا احتجاجی دھرنا کی قیادت ضلعی صدر شیعہ علما کونسل سید نیر شاہ کاظمی نے کی،احتجاجی دھرنا سے سید نیر شاہ کاظمی ،ڈاکٹر سید ساجد علی شاہ ،ملک ذوالفقار اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر آج پورے پاکستان کی طرح ضلع لیہ کی سرزمین پر سانحہ پارا چنار کے سلسلہ میں احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے آج ہم قائد کے حکم پر پر امن دھرنا دے رہے ہیں اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور پارا چنار کے متاثرین کے مطالبات پر فوری طور پر توجہ نہ دی تو یہ دھرنے پھر پریس کلبوں کے سامنے نہیں بلکہ مین شاہراؤں اور چوکوں پر قائد کے حکم پر دھرنے دے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عید سے چند روز قبل فاٹا کے علاقے پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے کئی افراد شہید ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پاراچنار کی عوام نے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا جو کہ آٹھویں روز میں جاری ہے اور اس دہشت گردی کے واقع میں اہل تشیع کمیونٹی بہت زیادہ متاثر ہوئی، آٹھ روز تک مسلسل احتجاج کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے پارا چنار کی عوام کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے گئے، جس پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے،اس احتجاج کا مقصد حکومت پاکستان کی توجہ اس اہم علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کے لئے حکومت پاکستان کا کوئی نمائندہ انکے پاس آٹھویں روز بھی نہیں پہنچ سکا،لہذا ہم پرامن احتجاج کے ذریعے پاراچنار کی آواز میں شامل ہو کر بلند کررہے ہیں،مقررین نے کہا کہ سانحہ پارا چنار ریاض کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کی ایک کڑی ہے جو شیعہ کش پالیسی پر عملدرامد ہے،ہم پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ارباب اقتدار و اختیار اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پاکستانی عوام باالخصوص شیعہ قوم کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور پارا چنار کے شہداء کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں ،احتجاجی دھرنا میں 5سے 8سالہ بچوں نے کفن پہن کر سانحہ پارا چنار پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،احتجاجی دھرنا میں کثیر تعداد لوگوں کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ نے بھی شرکت کی۔