لیہ(صبح پا کستان )رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیخ بدر منیر نے کہا کہ عدالتی حکم پر انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد پر طلباء و والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ،عدالتی حکم میں واضع لکھا گیا ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارے کسی بھی طالبعلم سے دوبارہ انٹری ٹیسٹ کی تیاری و امتحان کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس نہ لیں گے جبکہ اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض اکیڈیمز طلباء سے دوبارہ لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس پر یہ ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ طلباء کے مستقبل سے پرائیویٹ ادارے پہلے ہی کھلواڑ کرچکے ہیں طلباء کے سالوں کی محنت کو انٹری ٹیسٹ کے پیپر کو آؤٹ کروا کر اور اس کی قیمت وصول کرکے پنجاب بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے ذہین طلباء کے محنت کو رائیگاں کرنے کی سازش کی گئی جس پر لیہ سے انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کیلئے تحریک کا آغاز کرکے پورے پنجاب تک پھیلایاگیا ،پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے لیہ و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شہاب الدین خان سہیڑ نے تحریک التوا کے ذریعے اس معاملہ کو اسمبلی فلور پر اٹھایا جس پروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس سارے معاملے کی چھان بین کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں دوسری طرف میرے سمیت دیگر والدین نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایا لاہور ہائی کورٹ لاہور کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا حکم نامہ سناتے ہوئے طلباء سے تیاری اور امتحان کے سلسلہ میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں اکیڈیمیز مالکان کا کسی بھی قسم کے دوبارہ فیسوں کی وصولی نہ کرنے کا پابند کردیا ،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ادارے طلباء وطالبات سے دوبارہ تیاری کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں جو کہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کے خلاف ہم دوبارہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں