لیہ( صبح پا کستان) شاباش لیہ پو لیس ۔ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ، پولیس اندھا قتل ٹریس کرنے میں کامیاب چچا زاد بھائی قاتل نکلا ، ملزم گرفتار،03 مارچ کو علاقہ تھانہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم کے قتل کا دلخراش وقوعہ ہوا دن دیہاڑے کمسن بچے کے قتل سے جہاں خاندان غم میں مبتلا تھا وہاں نامعلوم ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کیلئے چیلنج کی حثیت رکھتی تھی ،ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کی شب و روز کی کوششیں کامیاب ہوئیں دسویں جماعت کا طالبعلم چچازاد بھائ قاتل نکلا وقوعہ کے روز مقتول حارث جاوید گھر میں اکیلا تھا اور قریبی دوکان سے اپنے لیے کچھ خریدنے گیا چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم طلحہ ستار چوری کی نیت سے گھر داخل ہوا مقتول حارث جاوید کے گھر واپس آجانے پر ملزم اس پر حملہ آور ہو گیا اور گلادبا کر گرا دیا جس سے مقتول نیم بے ہوش ہو گیا ملزم نے اس ڈر سے کہ حارث جاوید گھر والوں کو نہ بتا دے اسی کمرہ میں موجود قینچی سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
ڈی پی او لیہ کیپٹن( ر) محمد علی ضیاء نے حارث جاوید کے قاتل کی گرفتاری کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کمسن بچے کا اپنے چچا زاد بھائی کےہاتھوں قتل ہونا انتہائی افسوسناک ہے وقوعہ کے روز سے ہی پولیس چین سے نہیں بیٹھی اگرچہ پولیس والدین کو ان کا بچہ تو واپس نہیں دلوا سکتی لیکن پولیس نے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے