لیہ( صبح پا کستان )سیمابا ڈکیت گینگ قانون کے شکنجے میں، شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی رقم شہریوں کو واپس ،برآمدہ نقدی مقدمات کے مدعیوں میں تقسیم ، قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں کا پولیس کو بھر پور خراج تحسین، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، ڈی پی او نے مدعیوں میں رقم تقسیم کی ، شہریوں کی طرف سے CIA کی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام، ڈی پی او کی طرف سے بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیمابا ڈکیت گینگ قانون کے شکنجے میں، شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی رقم شہریوں کو واپس CIAسٹاف کی طرف سے گرفتار سیمابا ڈکیت گینگ سے دوران تفتیش برآمد کی گئی رقم نقدی 07 لاکھ 50 ہزار مختلف مقدمات کے مدعیوں میں قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد تقسیم کردی گئی ۔ ڈی پی نے مقدمات کے مدعیوں میں رقم تقسیم کی اس موقع پرڈی پی اونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلعی پولیس کا ہر اہلکار تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مال و متاع سے محروم کرنے والا گینگ قانون کے شکنجے میں ہے جسے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ مدعی مقدمات مشتاق احمد ، عامر سعید وغیرہ نے CIA ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا پولیس کے ریسپانس اور واردات کو ٹریس کرنا ہمارے سمیت ہر شہری کے لیے اظہار اطمینان اور باعث خوشی ہے جس سے شہریوں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے ۔ شہریوں نے قابل ستائش کارکردگی پر انچارج CIA اور انکی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دیااور پوری ٹیم کو ہار پہنائے ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کا پولیس کی کارکردگی کو سراہنا اور انعام سے نوازنا یقیناً باعث مسرت ہے۔ڈی پی او نے بھی CIA ٹیم ، انچارج کلیم اللہ گاڈی ، ASI شیر زمان ، ہیڈ کنسٹیبل محمد اکمل اور کنسٹیبلان خدابخش، مجاہد حسین ، مجاہد علی، ذکاء اللہ ، محمد عمران ، وسیم ، زاہد عباس ، عبدالحنان اور محسن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔