لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب شہریوں کو علاج و معالجہ کی تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرامز کے ذریعے سرگرم عمل ہے اور ہفتہ صحت کے تحت پنجاب بھر میں ٹیسٹوں کی مفت سہولیات کا پروگرام اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کوٹ سلطان ،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ لعل عیسن میں ہفتہ صحت کے تحت لگائے گئے خصوصی کاونٹرز کے معائنہ اور ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات و ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے موقع پر کہی ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،پروگرام ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ پنجاب ڈاکٹر سیدمختیار حسین شاہ ،سی ای اوصحت ڈاکٹرامیر عبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمراہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت نے ہفتہ صحت کے تحت لگائے گئے مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے کیمپوٹرائزڈ ٹیسٹ کاونٹرز کا معائنہ کیا اور ان سے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات و ڈیٹا کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر سی ای او صحت نے ضلع بھر کے 15سنٹروں کے بارے میں تفصیلی طورپر بریفنگ دی۔بعدازاں سیکرٹری صحت نے نوتعمیر چلڈرن وارڈ ،ایمرجینسی ،ڈائیلسزسنٹرکا بھی معائنہ کیا۔