لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب کا صاف پانی فراہمی نارتھ پراجیکٹ کے تحت ضلع لیہ کے تمام ویلجز میں کارپٹ فراہمی کے لیے سروئے کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ دیہات میں رہنے والوں کو صاف پانی فراہم کر کے بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت صاف پانی فراہمی انتظامات جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ ،اپم پی اے قیصر عباس مگسی ،ایم پی اے چودھر ی اشفاق احمد،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ،چیئرمین ایم سی چوبارہ مظہر عباس خان مگسی،چیئرمین ایم سی فتح پور اظہار احمدکاہلوں ،چیئرمین ایم سی کروڑ افتخار حسین ،چیئرمین سرشتہ تھل مہر ریاض علی میلوانہ ،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی شیروانی نے شرکت کی ۔اجلاس میں صاف پانی پراجیکٹ کے ریجنل مینجر طارق محمود بیگ ،ڈسٹرکٹ کیمونٹی موبلائزیشن آفیسر مدثر علی ندیم ،ڈسٹرکٹ انجینئر محمدزبیر جوئیہ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے صاف پانی فراہمی نارتھ پراجیکٹ کے خدوخال، منصوبے کی اہمیت ،ضلع لیہ میں کارپٹ انداز سے تمام دیہی عوام کو واٹر فلٹریشن اور آرو پلانٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی اور ضلع بھر کے 707دیہی علاقوں کا سروے کے ذریعے انتخاب ایسے امور کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع لیہ میں 707پلانٹس کی تنصیب کے بعد 5سال تک متعلقہ کمپنی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے سروے کے عمل کو فول پروف بناتے ہوئے تمام دیہی علاقوں میں پلانٹس لگانے اور ترجیحاًسکولوں ،کالجز،مراکزصحت کے قریب تنصیب کی ضرورت پر زور دیا۔قیصر عباس مگسی نے تحصیل چوبارہ کے سروے پر نظر ثانی کرتے ہوئے مجوزہ 267پلانٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے او ر گنجان آبادیوں کا درست تعین کرنے اسی طرح ایم پی اے چودھر ی اشفاق احمدنے گنجا ن آباد چکوک میں ایک سے زائد پلانٹ لگانے کی تجاویز دیں۔چیئرمین ضلع کونسل نے صاف پانی منصوبے کو اس کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے یو سی چیئرمینوں کی مشاورت کو شامل کرنے کی تجویز دی جبکہ ایم سی چیئرمین لیہ و فتح پو رنے ایم سی سے ملحقہ چکوک میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تجاویز دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹس ایک میگا منصوبہ ہے جس سے ضلع لیہ کے 723ویلجز کے مکین مستفید ہوں گے اور ناقص و غیر معیاری پانی پینے سے پیداہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔