لیہ( صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے لیہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلیوں میں نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے پر گندے پانی کے جوہڑ بن جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسکا ذمہ دار میونسپل کمیٹی لیہ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور افسران کو قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پو را شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔قاری منور حسین نے لیہ شہر خصوصاً لیہ مائنرکی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ ہفتہ ایک ہی بارش نے سڑکوں کے سائیڈوں پر بڑے گڑھے بنا دیئے ہیں اور انکی دیکھ بھال فوری نہ کی گئی تو پھر کسی بڑے حادثات کا خطرہ ہے ۔قاری منور حسین نے ڈی سی لیہ واجد علی شاہ پر بھی زور دیا کہ وہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور غفلت کے مرتکب اہلکاران کے خلاف سخت اقدامات کریں ۔