لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب نے ضلع لیہ میں اشیائے خور د نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی کے سدباب کے لیے 11رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ،اے ڈی سی آر ،اے ڈی سی جنرل ،اسسٹنٹ کمشنرزلیہ،کروڑاورچوبارہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ پر مشتمل ہوگی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ضلع بھر میں خصوصاً رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد میں اشیاے خورد نوش کی پڑتا ل کرئے گی اور مصنوعی مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔