لیہ( صبح پا کستان )لیہ کی معروف شخصیت ملک ارشاد ملیحہ کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع لیہ کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا ۔نامزدگی کے بعد ملک ارشاد ملیحہ نے کہا ہے کہ وہ مزدوروں کو درپیش مسائل کو حل کرانے ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی ۔
شہریوں ملک منظور حسین ارائیں اور ذیشان انصاری نے مشترکہ بیان میں ملک ارشاد ملیحہ کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع لیہ کا سینئر نائب صدر بننے پر مبارک باد دی ہے اورتوقع ظاہر کی ہے کہ وہ مزدوروں کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل کو حل کرانے و حقوق کے تحفظ میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے ۔