لیہ(صبح پا کستان) انجمن تاجران کا غیر اعلانیہ، طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔صدر بازار کے تاجروں نے سڑک بلا ک کر کے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھرکم بھیجے جار ہے ہیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تاجرنمائندوں نے کہاکہ واپڈا اہلکار اضافی یونٹ ڈال کرکے ان پر بوجھ ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بل کی قسطیں کرانے کے باوجود میٹر کاٹ لئے جاتے ہیں، تاجروں نے انتظامیہ کے خلاف بھر پور نعرے بازی کر تے ہوئے واپڈا کے ناجائز رویہ کے خلاف نوٹس لینے اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تاجروں کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور خریداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔