لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں صارفین کو اشیائے خورد نو ش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں 19پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گزشتہ روز لیہ ،کروڑ،چوبارہ کا دورہ کرتے ہوئے 103چیکنگ کی جن میں سے 26دوکاندار اوور چارچنگ کے مرتکب پائے گئے جن پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم اللہ بھٹی نے 5ہزار وپے ،عثمان منیر بخاری نے 1500روپے ،عابد کلیار نے 1ہزار روپے ،حافظ محمد سلمان تنویر نے3ہزار روپے ،شیخ عامر حیات نے5سوروپے ،محمد یونس ہنجر ا نے 1ہزار،چودھر ی غلام رسول نے 1ہزارروپے ،ڈاکٹر محمد طار ق نے 5سو روپے ،محمد عبداللہ نے 2ہزارروپے ،محمد طاہر نے 5سو روپے ،محمد تنویر یزداں نے 1ہزار روپے ،غلام فرید نے 5سو روپے ،بشیر حسین خان نے 5سوروپے جبکہ خالد محمود نے 1ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔