لیہ(صبح پا کستان)ضلعی تنطیم کے عہدیداران کی ناتجربہ کاری و نااہلی پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکنان کو نظر انداز کرکے من پسند و نااہل لوگوں کی عہدوں پر نامزدگی،پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنان کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ،سابق سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ناصر گجر نے ضلعی صدر ملک رمضان بھلر اور اس کی ٹیم کی ناتجربہ کاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی نامزدگی کرنے میں پیپلز پارٹی کے بنیادی و سینئر ممبران کی رائے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی سے وابستگی نہ رکھنے والے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے ضلع و تحصیل و سٹی ودیگر یونٹ کے عہدوں پر نامزدگی کی جا رہی ہے ضلعی صدر وضلعی جنرل سیکرٹری کے اختلافات کی وجہ سے پارٹی کے بنیادی کارکنان دلبرداشتہ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں انتشار ہو رہا ہے ذیلی تنظیموں کے عہدوں پر پیپلز پارٹی کے سینئر و بنیادی کارکنان کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں پارٹی انتشار کا شکار ہو رہی ہے ناصر گجر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کی پارٹی کی صورتحال پر فوری نوٹس لیں اور تنظیمی عہدوں پر نوٹیفیکیشن کرنے سے قبل مقامی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی بھی سینئر رہنما کو لیہ بھیجا جائے ،انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری کے اختلافات کی وجہ سے ضلع لیہ میں پارٹی کارکنان مایوسی کا شکار ہیں اور پارٹی پالیسی کو فالو کرنے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئے اس بارے فوری نوٹس لیا جائے تاکہ ضلع لیہ جو کہ کسی وقت میں منی لاڑکانہ کہلاتا تھاوہ اپنے پیپلز پارٹی کے حوالے دوبارہ اپنے اسی جوبن پر آجائے اور پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ عوام کے سامنے لا سکیں