لیہ(صبح پا کستان) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لیہ کی تنظیم سازی،بلاول بھٹو 8اپریل کو لاہور میں امیدواروں سے انٹرویو لیں گے ، تفصیلات کے مطابق بلا و ل بھٹو زر داری چیئر مین پیپلز پار ٹی اِن دنوں پنجاب کے دورے پر بلا و ل ہا ؤ س لاہور میں مقیم ہیں اور جنو بی پنجاب کی ضلعی تنظیموں کے آخری مر حلہ میں ضلع لیہ کے پار ٹی عہدو ں کے اُمید واران کو 8 اپر یل کو لاہور میں بلا یا ہو ا ہے اور اُن کے انٹرو یو ز بلا و ل بھٹو خو د لے کر تنظیم سا زی کا اعلان کریں گے ۔ ضلع لیہ سے پار ٹی کے عہدو ں کے اُمید واران بلا و ل ہا ؤ س پہنچیں گے ۔