لیہ(صبح پا کستان)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے فیصلہ کے بعد متنازعہ اراضی پر صدر پولیس کی موجودگی سرپرستی میں تعمیرات فائرنگ سے ایک زخمی،ایک کا بازو ٹوٹ گیا متاثرہ فیملی کا ایک نوجوان 5دنوں سے تھانہ صدر لیہ کی غیر قانونی حراست میں ہے ان خیالات کا اظہار لیہ کے نواحی چک کے اعجاز احمد،مقبول حسین،سیف اللہ تھند،ذوالفقار علی،قمر عباس علیانی ،محمد اشرف ،محمد اقبال اور غلام فرید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ان کی اور ان کے دیگر عزیزوں کی مشترکہ اراضی کی ملکیت کو عدالتی حکمنامہ کے ذریعہ سے ختم کرکے محکمہ مال لیہ کو ازسر نو ملکیت قائم کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے محکمہ مال لیہ کی طرف سے اراضی کی تقسیم کا عمل ابھی شروع نہ ہوا تھا کہ الزام علیہان نصراللہ،عبدالغفار،عثمان علی ،محمد عمر،عبالرشید،محمد اقبال،ممتاز حسین،اللہ بخش وغیرہ نے متنازعہ اراضی کے قیمتی ٹکرے پر بلا استحقاق قبضہ و تعمیرات شروع کر دیں غیر قانونی حرکت صدر پولیس کے تھانیدار کی موجودگی میں ہوتی رہی پولیس کو فریق دیکھ کر مدعیان نے آگے بڑھ کر قبضہ کی کاروائی کو روکنے کی کوشش کی تو نصراللہ نے فائر کرکے فیصل کو شدید زخمی کردیا اور نعمت اللہ کا بازو توڑ دیا انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے تھانہ صدر لیہ اس تمام داستان میں فریق کا کردار ادا کررہا ہے جس کے ثبوت یہ ہیں کہ تشدد غیر قانونی قبضہ کے خلاف تو حرکت نہ کی تاہم قبضہ گردی میں ملوث گروہ کی خوشنودی کی خاطر غیر قانونی قبضہ کی تعمیرات کو گھر ظاہر کرکے سائلان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور مقدمہ کی تفتیش کرنے کی بجائے 5دنوں سے ان کے بھائی عزیز احمد کو تھانہ صدر میں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں فائر سے زخمی کو بھی ٹھیک طرح سے علاج معالجہ نہ ہونے دیا بلکہ زیر علاج ہونے کے دوران ہی سرجن کی مداخلت سے قبل از وقت ہی دسچارج کرا دیا گیا جس سے متاثرہ فریق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے ڈی پی او لیہ نے سے توقع ظاہر کی کہ تھانہ صدر لیہ کی جانبدارانہ کردار سے روک کر میرٹ پر ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کیا جائے۔