لیہ ( صبح پا کستان ) رمضان المبارک سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ، عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ، مساجد انتظامیہ سکیورٹی اہلکاران سے تعاون یقینی بنائیں ایس ایچ اوز کی علماء ، ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوک اعظم ،پیر جگی ، چوبارہ نے اپنے اپنے تھانہ جات پر رمضان المبارک کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما ،ممبران امن کمیٹی شریک ہوئے ایس ایچ اوز نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ کیے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے سلسلے میں ترتیب دیے گئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے علماء کرام مقدس ماہ میں اپنے خطابت کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں ایس ایچ اوز نے کہا کہ عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے گئے ہیں مساجد انتظامیہ بھی سکیورٹی اہلکاران سے تعاون کو یقینی بنائیں اس موقع پر شرکاء میٹنگ نے قیام امن کے لیے انتظامیہ سے ہمہ قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی