لیہ ( صبح پا کستان )ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضٰاء نے کہا ہے کہ پولیس ٓافیشلز کو در پیش مسائل کو حل کر کے ہی پولیس ورک کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ویلفئیر کے ساتھ ساتھ کیے جانے والے متعدد اقدامات کے علاوہ ڈی پی او لیہ نے پولیس اہلکاران کو در پیش مسائل کی بابت دریافت کرنے کے لیے ہفتہ وار بنیاد پر پولیس دربار انعقاد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔جس میں مختلف تھانہ جات اور برانچز میں تعینا ت کانسٹیبل شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ دن پولیس لائن میں انعقاد کیے گیئے دربار میں ڈی پی او نے مختلف اہلکاران کی طرف سے بتلائے گئے مسائل کے حل کے لیئے متعلقہ برانچز کے انچارجز کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکاران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ لیکن جب آپ سب کی ویلفیئر کے لیئے اتنا کچھ کیا جا رہا ہے تو آپ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور لیہ پولیس کے سلوگن تحفظ عزت کے ساتھ پر عمل پیرا ہوں۔