لیہ( صبح پا کستان )ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منعقدہ مجالس پر بھر پور سکیورٹی ،جلوس روٹ پر موجود مالک مکان /دوکان دار سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیے گئے ہیں، قیام امن اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منعقدہ مجالس پر بھر پور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور مجالس کے آغاز سے قبل سول ڈیفنس کے عملہ سے سوئپنگ کرائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں عزاداری کے 133جلوسوں پر بھی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں تمام جلوسوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خود ساختہ جدید آلات سے لیس کمانڈ & کنٹرول وین اور ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ جلوس روٹ پر موجود مالک مکان /دوکان دار سے سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ قیام امن اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس اولین ذمہ داری ہے عوام کی پولیس سے وابستہ توقعات پر پورا اترنے کیلئے ضلعی پولیس کا ہر اہلکار ان حساس ایام میں مستعد ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے