لیہ ( صبح پا کستان ) مجرمان اشتہاری ،پیشہ ورملزمان کے گرگھیراتنگ کیاجائے،عیدکے تمام اجتماعات کوبھرپورسیکورٹی فراہم کی جائے،داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائے،ون ویلنگ پرعائدپابندی پر سختی سے عمل درآمدکیاجائے،اہم شاہراہوں پر گشت کومؤثر کیاجائے،عیدالاضحی کیلئے ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے،فرائض منصبی جذبہ حب الوطنی سے سرشارہوکر سرانجام دیئے جائیں۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ۔ڈی پی اولیہ کی زیرصدارت پولیس افسران کا خصوصی اجلاس ،عیدالاضحی کے حوالے کئے گئے انتظامات کاجائزہ ،پولیس اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ ۔
تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کانفرنس روم میں ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی زیرصدارت پولیس افسران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں عیدالاضحی کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیااجلاس میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک،انچارج ایلیٹ ، انچارج سیکورٹی ودفتری عملہ شریک ہواڈی پی اونے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مجرمان اشتہاری ،پیشہ وارملزمان کے گردگھیراتنگ کیاجائے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائے اہم شاہراہوں سمیت رش والے مقامات ، مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹرز،مویشی منڈیوں پر گشت کو مؤثر کیاجائے اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دی جائے ہوٹل انتظامیہ اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کو ہدایت کی جائے کہ وہ غیرمتعلقہ مشکوک اشخاص کو رہائش مہیانہ کریں عیدالاضحی کے تمام اجتماعات پر بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے اور اس حوالے سے ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے انھوں نے کہاکہ عیدکے موقع پر ون ویلنگ ،ہوائی فائرنگ کسی صورت براداشت نہیں کی جائے گی اورایساکرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے ڈی پی او نے کہاکہ عیدالاضحی کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں اور تمام افسران واہلکاران اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی سے سرشارہوکر سرانجام دیں جبکہ دوران میٹنگ ڈی ایس پیز نے عیدالاضحی کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔