لیہ( صبح پا کستان) چوک اعظم پولیس کی بڑی کارروائی، بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے بٹورنے اور کمسن لڑکے، لڑکیوں سے ذیادتی کرنیوالا 09 رکنی گینگ بے نقاب، گینگ میں دو خواتین بھی شامل، گروہ کے سرغنہ سے دو جعلی شناختی کارڈ، محکمہ تعلیم میں ملازمت کے جعلی آرڈر، جعلی سکالرشپ، اور زیر استعمال کمپیوٹر، موبائل فون برآمد کر لیے گئے، ملزمان نے چوک اعظم سمیت فتح پور، کروڑ میں وارداتیں کی، تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں، انسپکٹر وسیم لغاری، شہریوں کا بھر پور خراج تحسین،
تفصیلات کے مطابق چوک اعظم پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے والے 09 رکنی گینگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے اور گینگ میں شامل عورت سمیت 07 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او چوک اعظم وسیم لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا گینگ کا سرغنہ رانا وسیم ہے جس نے اس گینگ میں دو خواتین سمیت، کیبل نیٹ ورک آپریٹر، مووی میکر اور نیٹ کیفے والے کو ساتھ ملایا ہوا تھاسرغنہ سمیت 07 ملزمان کاشف رشید، عاقب گرواں، وسیم بشیر، بابر مختیار، محمد یوسف اور مسماۃ فاطمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم ذیشان عرف شانی اور مسماة نورین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس ایچ او نے کہا کہ گینگ بڑے منظم طریقہ سے وارداتیں کرتا رہا ہے گینگ میں شامل عورتوں کے ذریعے کمسن لڑکوں، لڑکیوں کو سکالر شپ اور نوکری کا جھانسہ دیکر فون کر کے کسی مخصوص جگہ پر بلا کر قابل اعتراض ویڈیو بنا کر نہ صرف بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے بلکہ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد لڑکے، لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی انکشاف کیا ہے تاہم ابھی تک کسی شہری کیطرف سے وقوعہ کے متعلق تھانہ پر رپورٹ نہیں کرائ گئی ایس ایچ او نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا ھیکہ گینگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متاثرہ اشخاص اپنے ساتھ ہونیوالے وقوعہ کی بابت تھانہ میں رپورٹ درج کرائیں انہوں نے کہا کہ گینگ کے سرغنہ رانا وسیم سے دو جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے جعلی آرڈر، جعلی سکالر شپ، اور زیر استعمال موبائل فون، میموری کارڈ، اور دو عدد کمپیوٹر برآمد کر لیے گئے ہیں ملزمان نے علاقہ تھانہ کروڑ میں برائ کا اڈا بنایا ہوا تھا چوک اعظم سمیت، فتح پور اور کروڑ میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں جبکہ گروہ میں شامل عورتوں کے ذریعے شہریوں کو ورغلا پھسلا کر ان سے ناجائز تعلقات قائم کر کے بعد ازاں بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ تھانہ فتح پور میں اسی طرح کا ایک مقدمہ درج کرا کے شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے گینگ میں شامل ملزمان عاقب اور وسیم کریمینل ریکارڈ یافتہ ہیں اور قبل ازیں متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھر پور خراج تحسین پیش کیا