لیہ( صبح پا کستان) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے 28اپریل کو لیہ کے دورہ سے ضلع لیہ کی تقدیر بدل جائے گی ،میگاپراجیکٹ لیہ تونسہ پل کی تعمیر سے ضلع ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سٹی کونسلر حاجی محمد اظہر خان ہانس نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے ممبر قومی اسمبلی پیر سید ثقلین شاہ بخاری کو ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل ،لیہ شہر اور نواحی آبادیوں میں سوئی گیس کا جال بچھانے کے بعد میگا پراجیکٹ لیہ تونسہ پل کی منظور پر انکی کوششوں کو زبر دست سراہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید ثقلین شاہ بخاری نے جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں کرائے ہیں انکی مثال سابقہ 50سالوں میں بھی نہیں ملتی اور انہیں سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں