لیہ(صبح پا کستان) صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی نج کاری کے خلاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن،ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ نے حکومتی فیصلہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی مطالبات منظور نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا احتجاجی ریلی سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری، ،ضلعی صدر احسان اللہ سیال ،غلام مصطفیٰ ملک،محمد شفیق گجر،جنرل سیکرٹی وائی این اے عائشہ زریں،ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزر خضر سلیم ،فرمان سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہسپتالوں کی نج کاری سے صوبہ بھر کے عوام اور محکمہ صحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کو منصوبہ بندی کے تحت پرائیویٹ کرنے کی طرف کامیابی سے پیش قدمی کے بعد اب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے الاہیلتھ ا?رگنائزیشن ،ہیلتھ سپورٹ سٹاف و دیگر محکمہ صحت کے ملازمین کی تنظیمیں جن میں پی ایم اے ،وائی این اے کے قائدین ومحکمہ صحت کے ملازمین حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات کو ناکام بنانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اس ضمن میں صوبائی قیادت کے حکم بہت جلد مطالبات کے حق کیلئے پنجاب بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین و قائدین وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گیاحتجاجی ریلی میں ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین وائی ڈی اے لیہ،وائی این اے لیہ،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کے عہدیدار و ممبران بھی شرکت کریں گے،احتجاج کی وجہ سے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے مریض و لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔