لیہ(صبح پا کستان)لیہ میں پٹواریوں کی ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے، گزشتہ روزپٹواریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے باہر دھرنا دیا،ریونیوبورڈلاہور کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان۔ ضلع بھر کے پٹواریوں نے تحصیل آفس لیہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی میں پٹواریوں کی بڑی تعدا د شریک ہوئی جنہوں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن پٹواریاں ملک قدیر جھکڑ، جنرل سیکرٹری ملک محمد اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت پٹواریوں کے منہ سے نوالا چھیننا چاہتی ہے اور ہمیں جبری ریٹائرڈ کیا جارہا ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر ان پر عملدارمد کی بجائے ہمیں جبری ریکارڈ کیاجارہاہے۔پٹواریوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو عید کے بعد ریونیو بورڈ لاہور کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گااور احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عملدارمد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے گریڈ اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ہمارے بچوں کے لئے نوکریوں کا کوٹہ سمیت دیگر مطالبات تھے جن پر عملدارمد نہیں ہو رہا۔ مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری مطالبات کی منظوری کامطالبہ کیاہے۔