لیہ(صبح پا کستان) مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پٹواریوں کا پارہ ہائی ہو گیا،تحصیل آفس سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک احتجاجی ریلی و دھرنا ، گونواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ضلع بھر کے پٹواریوں نے جاری احتجاج کے 22ویں روز تحصیل آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت ملک قدیر جکھڑ، ملک محمد اسلم اور حاجی ارشاد نے کی۔ ریلی میں تحصیل لیہ، تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑوں سے بڑی تعداد میں پٹواری شریک ہوئے۔ پریس کلب پہنچ کر مظاہرین نے دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریا ض قیصر قیصرا نی ، ملک نیاز احمد جھکڑ صدر ، تحصیل صدر لیہ مہر محمد ہاشم لوہانچ۔احمد نواز بھلر جنرل سیکرٹری،ملک محمد اسلم ،شیخ محمد طاہر ، ملک ریا ض جو ئیہ ، حا جی ار شا د ، محمد زمان جو نی ، ملک ار شا د جکھڑ ، الطا ف خان ملیا نی و دیگر نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں ،کسانوں ، مزدوروں کو سہولیات دینے والے تمام ادارے بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کے بعداب ہسپتالوں کو بھی بیچا جار ہا ہے اور اب زرعی ملک کے کاشتکاروں، کسانوں کے لئے دن رات کام کرنے والے پٹواریوں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہیں پنجاب بھر میں 9۔01۔2015 کی منظور شدہ سمری کے عملد ر امد تک اپنا احتجا ج جا ری رکھیں گے۔ جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں ملک محمد اسلم نے ہمارا احتجاج پٹواریوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ کسانوں کے حقوق کے لئے بھی ہے اگر ہمیں جبری نکالا جاتا ہے تو اراضی کے مسائل میں کسان گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توا حتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دین گے،مقررین نے حکو مت پر کڑ ی تنقید کی اور کہا نوا ز شر یف کی حکو مت جب بھی بر سرِ اقتدار آئی ہے ملا زمین کے سا تھ استحصال کیا۔احتجا جیو ں نے مْک گیا تیر ا شو نوا ز گو نوا ز گونوا ز گو ، گلی گلی میں شور ہے نوا ز شر یف چور ہے کے نعرے بھی لگائے۔ اس مو قع پر زمینداران کی بھی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ زمیندا ران نے کہا کہ کمپیو ٹر ا ئز ڈ سسٹم کر نے سے ہمارے مسائل میں اضا فہ ہو ا ہے۔ زمینداران کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے بنیا دی حقو ق فر دِ ملکیت کے حصول کے لئے سا را سا را دن لائن میں کھڑا ہو نا پڑ تا ہے۔ کمپیو ٹر ا ئز ڈ نظام با لکل فضو ل ترین نظام ہے۔ کر پشن کے خا تمہ کے نا م سے یہ نظام بنا یا گیا مگر کمپیو ٹر ا ئز ڈ نظام میں جتنی کر پشن کی جا رہی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انجمن پٹو ا ریا ن /گر دا وران مال و اشتمال کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں انجمن پٹو ریا ن کی ہڑ تال جا ری ہے۔ پٹوا ریو ں کے سا تھ استحصال کسی صور ت بر دا شت نہیں کر یں گیریلی کے شر کا ء نے بینر ز اْٹھا رکھے تھے۔ جن میں نا منظور نا منظور ، جبر ی ریٹا ئر منٹ نا منظور اور ہمارے مطالبا ت حل کرو،محکمہ بچاؤ ، ریو نیو بچا ؤ ، زمینداران بچا ؤ کے نعرے در ج تھے۔ احتجا جیو ں نے آخر پر کہا کہ مطالبا ت کی منظوری تک صوبائی صدر پنجاب انجمن پٹوا ریا ن کے حکم ثا نی تک قلم چھو ڑ ہڑ تال جا ری ر کھیں گے۔ احتجا جی دھرنا میں ضلع بھر کے پٹواریوں و دیگر نے شر کت کی۔