لیہ (صبح پا کستان)کاشت کاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ اور گندم خریداری پالیسی پر علم درآمد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور گندم کی بوری مقررہ وزن کے مطابق لی جائے اوور ویٹ لینے پر کارروائی کی جائے گی۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر عابد کلیار نے گند م خریداری مراکز جمن شاہ ،لدھانہ ،میاں بہادر موڑ ،لالہ زار کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔معائنہ کے موقع پر گندم خریداری مراکز کے کنڈا جات کا معائنہ کرنے کے علاوہ گندم میں نمی کی مقدار اور بوریوں کا وزن بھی چیک کیا گیا ۔جس کے دوران بعض بوریاں مقررہ وزن سے زائد پائی گئیں۔اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ا س موقع پر انہوں نے گندم خریداری مراکز کے انچارجوں کو متنبہ کیا کہ وہ ٹھکیداروں کی بجائے گندم کا وزن خود چیک کیا کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح انہوں نے باردانہ کی شفاف بنیادوں پر تقسیم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔